اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ ـ جو عوام پر وسیع مظالم کی وجہ سے دنیا میں بری طرح رسوا اور بدنام ہوچکا ہے، آبرو کمانے اور دنیا کو یہ جتانے کے لئے کہ اس ملک میں حالات معمول کے مطابق ہیں اور یہاں کوئی عوامی تحریک نہیں چل رہی اور نہ ہی یہاں کوئی قتل ہورہا ہے، نہ ہی ہر روز مظاہرے ہورہے ہیں اور نہ ہی ملک کے عوام کے زہریلی گیسوں اور گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے ـ بڑی رقوم خرچ کرکے فارمولا 1 کار ریلی اپنے ملک میں کرانے کے درپے تھا جس کی بحرینی عوام نے بھی شدید مخالفت کرتے ہوئے اس ریلی کو "فارمولا بلڈ" کا نام دیا ہے۔
برطانوی روزنامے انڈیپنڈنٹ نے تاکید کی ہے کہ یہ حملہ ایسے حال میں انجام پایا ہے کہ فارمولا 1 کار ریلی کے لئے صرف 10 روز باقی ہیں اور بحرین میں تناؤ کی موجودہ کیفیت کی وجہ سے فارمولا 1 کار ریلی کو متعدد سوالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انڈیپنڈنٹ نے البتہ صرف دکان پر مسلح غنڈوں کے حملے کی طرف اشارہ کیا ہے اور ہر روز کی سرکاری دہشت گردی اور قتل و غارت اور گرفتاریوں اور بحرینی عوام کو اجتماعی طور پر مغرب کی عطا کردہ زہریلی گیسوں کا نشانہ بنائے جانے کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا ہے اور اس عوامی مطالبے کی طرف بھی اشارہ نہیں کیا ہے کہ بحرین میں فارمولا 1 ریلی بحرینی عوام اور ان کے شہیدوں کی توہین اور خونخوار خلیفی اقلیتی حکومت کی بین الاقوامی حمایت کے مترادف ہے جو بحرینی عوام کو کسی قیمت پر بھی منظور نہیں ہے اور بحرینی انقلابیوں نے اعلان کیا ہے کہ فارمولا 1 کار ریلی کی صورت میں سیکورٹی فورسز اور عوام کے درمیان شدید ترین جھڑپوں کا امکان ہے۔
ادھر بحرینی اپوزیشن راہنماؤں نے فارمولا 1 کار ریلی میں شرکت کرنے والی متعدد ٹیموں کی رائے کی طرف اشارہ کرکے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ ریلی بحرین میں منعقد نہ ہو پائے گی۔
.......
/169
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:
14، 15 و 16 اپریل؛ بحرین کی خاص خاص خبریںبحرین کے انقلاب کرامت کا 427واں دن/ خلیفی غنڈوں نے ایک نوجوان کو کچل کر شہید کردیا/ اپڈیٹس